کھانے کے ساتھ غلطی سے اپنا ساتھی بھی بھون دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 30 اپریل 2015 20:21

کھانے کے ساتھ غلطی سے اپنا ساتھی بھی بھون دیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2015ء)فوڈ پراسیسنگ پلانٹ میں ساتھیوں نے غلطی سے اپنا ساتھی بھی کھانے کے ساتھ زندہ بھون دیا۔ تفصیلات کے مطابق 62 سالہ جوس میلینا 35 فٹ کے پریشر ککر کے اندر اس کی مرمت میں مصروف تھا کہ اس کے اوپر تقریباً ساڑھے پانچ ہزار کلو(12000 پاؤنڈ) کھانے کی چیزیں آ گریں۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا کے بمبل بی فوڈز پلانٹ میں ساتھی سمجھے کہ جوس باتھ روم گیا ہوا ہے۔ اسی لیے انہوں نے پریشر ککر آن کر کے دو گھنٹے تک اس کا درجہ حرارت 130 سنٹی گریڈ کر دیا، جس کی وجہ سے جوس کی موت واقع ہو گئی۔ ککر کھولنے کے بعد اس کی جلی ہوئی لاش دوسرے ساتھی کو ملی۔ حکام نے کمپنی کے دو افراد کے خلاف جان بوجھ کر حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرنے کا مقدمہ قائم کر لیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu