اپنی ہی تصویر لائک کرنے پر نوجوان گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 30 اپریل 2015 20:21

اپنی ہی تصویر لائک کرنے پر نوجوان گرفتار

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2015ء)پاکستان میں تو اتنا نہیں مگر مغربی ممالک میں پولیس مجرموں کی تلاش کے لیے فیس بک اور سوشل میڈیا کا بے تحاشا استعمال کرتی ہے ۔ وہاں کوئی پولیس اسٹیشن ایسا نہیں جس کا الگ سے فیس بک پیج نہ ہو۔ عموماً پولیس اسٹیشن کی حدود میں رہنے والے تمام لوگ پولیس اسٹیشن کا پیج ضرور لائک کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے ہی کیس کیڈ کاؤنٹی کے ایک پیج پر پولیس نے 23 سالہ مفرور لیوی چارلس رئیرڈن کی تصویر شیئر کی، جس میں اس کی گرفتاری میں مدد دینے کے لیےکہا گیا تھا۔

چارلس صاحب نے اپنی فوٹو دیکھی تو رہا نہ گیا، اس نے اپنے اصل اکاؤنٹ سے ہی اس تصویر کو لائک کر دیا۔ بس پھر کیا تھا اگلے دن پولیس اس کے دروازے پر پہنچی ہوئی تھی، پولیس بے بغیر کسی مزاحمت کے اسے گرفتار کر لیا۔ چارلس دھوکہ دہی کے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu