برطانیہ کا سب سے موٹا شخص ، موت کے دہانے پر

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 2 مئی 2015 16:54

برطانیہ کا سب سے موٹا شخص ، موت کے دہانے پر

برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی2015ء) 65 سٹون(412.77) کلوگرام کے اس شخص نے روز کی 10 ہزار کیلوریز کھانی بند نہ کی تو وہ جلد ہی مر جائے گا۔32 سالہ کارل تھامپسن برطانیہ کا سب سے موٹا شخص ہے، اگر اس نے اپنی کھانے پینے کی عادات تبدیل نہ کی تو وہ اپنی اس عادت کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔اس کی خوراک کا سن کر ہی ہوش اڑ جاتے ہیں۔ چار بڑے قیمے کے رول، مکھن کے ساتھ بہت سے مشروم ، پانچ تلے ہوئے انڈے، تیلی ہوئی بریڈ، ایک بڑے برتن میں چکنائی والا دودھ اور دلیہ۔

ابھی صرف ناشتہ مکمل ہوا ہے۔ پاستہ، چپس، سور کی پشت کا گوشت، سور کے گوشت کی ہی پائی، کرسپس، پیسٹیز، سینڈوچ اور چاکلیٹ۔ یہ دوپہر کا کھانا ہوگیا۔ رات کے کھانے کا اندازہ خود کر لیں۔ اتنا زیادہ کھانے کے بعد بھی وہ ہفتے میں پانچ دفعہ باہر سے پیزا اور چائنیز وغیرہ کھاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے اس کی پسند کی خوراک کا پوچھا گیا تو پتہ چلا کہ اسے پڈنگ اور آئس کریم بہت زیادہ پسند ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس نے بتایا کہ اسے ہر وقت ہی کچھ نہ کچھ کھانا پسند ہے۔ کارل تھامپسن کو پچھلے سال 5 دفعہ ہسپتال لے جایا جا چکا ہے۔کئی دفعہ وہ اپنے ڈوور میں واقع گھر میں گر چکا ہے۔ 10 سال پہلے کارل کی گرل فرینڈ نے اسے چھوڑ دیا۔ وجہ یہی تھی کہ کارل کمرہ بنتا جا رہا تھا۔ کارل نے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ الٹی سیدھی چیزیں کھانا بند کر دیں ورنہ میری طرح موٹے ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu