طالبہ کی غلیظ حرکت ۔انجام انتہائی بھیانک ہو سکتا ہے۔

muhammad ali محمد علی منگل 5 مئی 2015 19:50

طالبہ کی غلیظ حرکت ۔انجام انتہائی بھیانک ہو سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مئی 2015 ء) امریکہ کی 22 سالہ طالبہ ہیلے کنگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ہیلے نے اپنی روم میٹس کے کھانے میں تھوکنے کے بعد اسے کھڑکیاں صاف کرنے والے سپرے سے زہر آلود کر دیا تھا۔ کمرے میں رہنے والی تینوں طالبات کا جھگڑا چل رہا تھا ۔ دوطالبات نے یہ دیکھنے کے لیے کہ ہیلے ان کے گھر سے باہر جانے کے بعد کیا کرتی ہے ، گھر میں خفیہ کیمرے لگا دئیے۔

(جاری ہے)

کچن میں لگے کیمر ے سے پتہ چلا کہ ہیلے نے پہلے تو کھانے میں تھوک ملا کر اسے فریج میں رکھ دیا۔ دس منٹ بعد واپس آکر اس نے اس کھانے کو کھڑکیاں صاف کرنے والے سپرے سے زہر آلود کر دیا۔ پولیس نے ہیلے کو کھانے پینے کی اشیاء کو زہر آلود کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ہیلے کو 20 سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ ہیلے کی روم میٹس نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ انہیں کسی نامعلوم شخص کا ایس ایم ایس بھی آیا جس نے انہیں دھمکی دی کہ ہیلے کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے۔فی الوقت ہیلے کو 5 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu