دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

جمعرات 7 مئی 2015 15:22

دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جس کا مستقبل قریب میں ٹوٹنا ممکن نظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

عرب ویب سائٹ کے مطابق دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ کی لمبائی 882 میٹر ہے، عمارت کی بنیاد سے لے کر اس کی چھت پر واقع آبزرویٹری تک لوگوں کو لانے اور لے جانے کے لئے 2 لفٹیں مختص ہیں جو گزشتہ 5 برسوں سے مسلسل رواں دواں ہیں، یہ دونوں لفٹیں 24 گھنٹے کے دوران 244 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں۔

اگر 5 برسوں میں اس کا فاصلہ ناپا جائے تو یہ 4 لاکھ 50 ہزار کلومیٹر بنتا ہے جو کہ زمین سے چاند کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ برج الخلیفہ کو دنیا کی سب سے بڑی عمارت کے علاوہ 7 دیگر عالمی اعزاز بھی حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu