اتنا معصوم ڈاکو؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 7 مئی 2015 16:22

اتنا معصوم ڈاکو؟

ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی2015ء) ورجینیا بیچ سے تعلق رکھنے والے شخص کو مقامی پولیس نے ڈکیتی کرنے کے 20 منٹ بعد ہی گرفتار کر لیا۔ڈاکو صاحب نے ڈاکہ مارنے کے فوراً بعد ڈکیتی کی واردات کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی تھیں۔ڈاکو صاحب جن کا نام الفونسیکا ہے نے کہا کہ یہ کوئی ڈکیتی کی واردات نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق 23 سالہ ڈومنیک انٹونیو الفونسیکا نے مقامی ٹاؤن ای بنک میں خاتون سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا اور رقم وصول کرتے ہی بھاگ گیا۔

بنک سے باہر جاتے ہی الفونسیکا نے تمام کاروائی کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔ ایک ویڈیو میں بنک کی اہلکار خاتون کو بیگ میں رقم بھرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ بنک میں جا کر الفونسیکا نے اہلکار خاتون کو ایک پرچی دی جس پر لکھا تھا مجھے ابھی ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے، مہربانی ہوگی۔

(جاری ہے)

پولیس یہاں تک آنے میں تین سے چار منٹ لے گی، میں اس بات کو سراہوں گا کہ آپ میرے جانے کے ایک منٹ بعد الارم بجائیں۔

بنک سے جانے کے 20 منٹ بعد ہی الفونسیکا کو پولیس نے دھر لیا۔ویڈیوز اور تصاویر کے موجود ہو تے ہوئے بھی الفونسیکا کا کہنا ہے کہ اس نے ڈکیتی نہیں کی۔ اس نے تو بس بہت شائستگی سے رقم کی درخواست کی تھی، اس لیے اسے بے گناہ ہی ڈکیتی کے الزام میں پھنسایا جا رہا ہے۔ الفونسیکا نے یہ بھی کہا کہ اگر خاتون اہلکار اسے رقم دینے سے انکار کرتی تو وہ آرام سے واپس چلا جاتا ۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے کے بعد الفونسیکا مختلف گلوکاروں کے گانے بھی گنگنانے لگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu