بیوی خوش زندگی خوشحال

جمعہ 15 مئی 2015 16:35

بیوی خوش زندگی خوشحال

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2015ء)بالاآخر سائنسی ماہرین نے خوشحال ازدواجی زندگی کا ایک انتہائی آسان حل تلاش کرلیا ہے ۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ بیوی کی خوشی میں ہی شوہر کی زندگی کا سکھ چھپاہے۔جرنل آف میرج اینڈ فیملی “ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے بیوی اور شوہر کی ازدواجی زندگی کی خوشیوں کے معیار کا سائنسی بنیادوں پر تجز یہ کرنے کے بعد یہ ثوبت فراہم کیا ہے شادی شدہ زندگی گاڑی کو ٹریک پر رکھنے کے لیے شوہر سے زیادہ بیوی کا خوش ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

روٹگر زیونیورسٹی اور یونیورسٹی آف مشی گن کے ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کے پروفیسر دبورا کار کہنا ہے کہ خوشحال ازدواجی زندگی کے ساتھ لمبا سفر طے کرنے والے جوروں میں انفرادی طور پر بیوی کی خوشیوں کا پلڑ بھاری تھا کیونکہ ازدواجی زندگی سے اگر بیوی کوش تھی تواس کا اثر شوہر پر بھی تھا یعنی وہ بھی خوش تھا البتہ ھیانی کی بات یہ تھی کہ یہاں شوہر کی انفرادی خوشی کوئی معنی نہیں رکھتی تھی ۔دبورا کار کے مطابق میری نظر میں اس سچائی کی ایک وجہ یہ ہے کہ جب بیوی اپنی شادی سے مطمن ہوتی ہے تو وہ اپنے شوہر کی خاطر کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہوتی ہے جس کا اس کی زندگی پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu