استاد ہو تو ایسا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 مئی 2015 18:24

استاد ہو تو ایسا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی۔2015ء)آپ بھی تصویر کو دیکھ کر یقیناً حیران ہو رہے ہونگے۔تصویر ہی ایسی ہے کہ ایک استاد بچے کو گود میں لیے پڑھا رہا ہے مگر اس تصویر کی کہانی کچھ یوں کہ سڈنی اینگل برگ، یروشلم کی ہیبرو یونیورسٹی میں پڑھاتا ہے۔ امگر پر تصویر اپ لوڈ کرنے والے نے بتایا کہ ایک طالبہ، بے بی سیٹر نہ ہونے کے باعث، اپنے بچے کو لے کر کلاس میں آ گئی۔

کلاس کے دوران ہی بچہ ایک دم رونے لگا۔

(جاری ہے)

بچے کی ماں کو انتہائی خفت محسوس ہوئی، دوسرے لوگ بھی اٹھ کر جانے کی سوچنے لگے، ایسے میں استاد آگے آیا، اس نے بچے کو گود میں لیا، اسے چپ کرایا اور پڑھانا شروع کر دیا۔ بچہ پروفیسر سڈنی کی کلاس میں روتا رہا مگر پروفیسر سڈنی کی بیٹی نے بتایا کہ اس کے والد طلباء کے بچوں کو کلاس میں لانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

45 سالہ پروفیسر سڈنی ماسٹر پروگرام کو پڑھاتا ہے، اس لیے اس کے طلباء میں اکثریت بڑے لوگوں کی ہوتی ہے۔ان میں جوان مائیں بھی ہوتی ہیں، پروفیسر سڈنی سب کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بچوں کو بھی کلاس میں لے آیا کریں۔ پروفیسر سڈنی کے بچوں کے بھی 5 بچے ہیں۔ پروفیسر سڈنی کو بچوں سے محبت ہے، وہ کلاس میں گھومتے پھرتے بچوں کو گود میں اٹھا کر پڑھاتا رہتاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu