سکول میں لگنے والی پابندیوں سے برطانوی شہری کروڑ پتی بن گیا

پیر 18 مئی 2015 18:26

سکول میں لگنے والی پابندیوں سے برطانوی شہری کروڑ پتی بن گیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) اسکول میں نامناسب طرز عمل پر بچوں پر پابندیاں لگانا عام بات ہے لیکن برطانیہ کا ایک شہری صرف اسی وجہ سے کروڑ پتی بن گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 2005 میں برطانیہ کے ایک اسکول میں زیر تعلیم 16 سالہ جیک کیٹر کو موسیقی اور کمپیوٹر گیمز میں بہت دلچسپی تھی، اسکول انتظامیہ نے اس کی توجہ پڑھائی پر مبذول کرانے کے لئے اسکول میں کمپیوٹر نیٹ ورک کو بہت حد تک محفوظ بنایا تھا۔

جس پر انہوں نے اسکول کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو ہیک کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئے ، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب وہ اسکول کے کمپیوٹر کو ایک مرتبہ پھر استعمال کرنے لگے۔اسی دوران انہوں نے کمپیوٹر کی شناخت چھپانے والی ویب سائیٹ کی تکنیکی خامیوں سے تنگ آکر اپنی ویب سائیٹ بنانے کا فیصلہ کیا اور چند گھنٹوں میں ”ایچ ایم اے“ کے نام سے اپنی ویب سائیٹ تیار کرلی۔

(جاری ہے)

کچھ ہی ماہ میں وہ اپنی ویب سائیٹ کے ذریعے ماہانہ 15 ہزار پاوٴنڈ تک کمانے لگے۔ 2009 میں انہوں نے تعلیم کا سلسلہ ادھورا چھوڑ کراپنا پورا وقت ویب سائیٹ کو دینے کا فیصلہ کیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس ویب سائیٹ کے لاکھوں صارفین ہوگئے۔ عالمی سافٹ ویئر گروپ اے وی جی نیاس ویب سائیٹ کو 4 کروڑ پاوٴنڈ میں خرید لیا اس کے ساتھ ہی جیک کیٹر اس ویب سائیٹ کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر بھی کام کرتے رہیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu