مکہ مکرمہ میں بن رہا ہے، دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 22 مئی 2015 16:24

مکہ مکرمہ میں بن رہا ہے، دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2015ء) مکہ مکرمہ سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہے۔ یہ ہوٹل 2017 کے شروع میں اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کر دے گا۔اس ہوٹل کا نام ابراج قدائی ہوگا۔ اس ہوٹل میں بارہ 44 منزلہ ٹاور ہونگے ، جن میں 10 ہزار کمرے ہونگے۔ اس ہوٹل کو دار ال ہندسہ نامی کمپنی بنائے گی۔ اس ہوٹل کا رقبہ 4.6 ملین مربع فٹ ہے۔

2.25 ارب پاؤنڈ کے اس منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے۔اس ہوٹل میں 70 ریسٹورنٹ ہونگے۔اس ہوٹل میں بہت سے ہیلی پیڈ بھی ہونگے۔ اس ہوٹل کے کچھ فلور شاہی خاندان کے لیے مختص ہونگے۔اس ہوٹل میں دنیا کا سب سے بڑا گنبد بھی ہوگا۔ اس ہوٹل کے 10 ٹاور 4 سٹار سہولیات دیں گے جبکہ بقیہ 2 فائیو سٹار سہولیات دیں گے۔ اس ہوٹل میں رہائشی اور کمرشل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ہوٹل میں اپنا بس سٹیشن، شاپنگ مال، ریسٹورنٹ ، فوڈ کورٹس ،کنونشن سنٹراور بہت سی کار پارکنگز بھی بنائی جائے گی۔اس ہوٹل کی اندرونی تزین اور آرائش کا کام لندن کی ایک کمپنی کرے گی۔ مکہ میں نئی عمارات بنانے کے لیے بہت سی تاریخی عمارات منہدم کر دی گئی ہے۔ ان تاریخی عمارات میں ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے گھر بھی بھی شامل ہیں۔

یہ دونوں عمارات کی جگہ اب ہلٹن ہوٹل کی سائٹ بن چکی ہے ۔ اس کے علاوہ بہت سی تاریخی عمارات حاجیوں کو سہولیات دینے کے لے گرا دی گئی، جبکہ بہت سی تاریخی عمارات کو مسلکی نظریات کی بنا پر ڈھا دیا گیا۔ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل لاس ویگاس امریکا میں ہیں۔ وینیٹین اینڈ دی پالازو ہوٹل دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ہے۔ اس میں 4049 سوئٹس اور 4059 کمرے ہیں۔ 36 منزلہ اس ہوٹل کی بلندی 475 فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu