جسے اللہ رکھے، بچہ بلندی سے گر کر سلامت رہا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 23 مئی 2015 18:38

جسے اللہ رکھے، بچہ بلندی سے گر کر سلامت رہا

سیوکس فالز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی۔2015ء) ساؤتھ ڈکوٹا پولیس کے مطابق ایک چھوٹا بچہ 27 فٹ کی بلندی یعنی تیسری منزل سے گر کر سلامت رہا۔پولیس نے بتایا کہ بچہ گھنٹوں کے بل چلتا ہوا کھڑکی کے پاس آیا، میز پر چڑھا اور زمین پر گر گیا۔ بچے کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس کے زخموں کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچے کا کوئی زخم جان لیوا نہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کی ماں اپارٹمنٹ کے دوسرے حصے میں تھی، جو اپنے چھوٹے بچے کو دوسرے 3،4 اور 6 سالہ بچوں کے ساتھ ٹی وی دیکھتا ہوا چھوڑ گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کھڑکی میں سکرین بھی لگی تھی مگر بچہ نیچے سے نکل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین اطمینان کر لیں کہ آیا اُن کی کھڑکیاں چھوٹے بچوں کے لیے محفوظ بھی ہیں یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu