بارات لیموزین کے بجائے بکتر بند گاڑی پر لے جائیں

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 25 مئی 2015 22:47

بارات لیموزین کے بجائے بکتر بند گاڑی پر لے جائیں

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی۔2015ء)روس کے دارالحکومت ماسکو میں شادی بیاہ کے انتظامات کرنے والی کمپنی نے شادی کے تقریب بارات لے جانے کے لیے بکتر بند فوجی گاڑی متعارف کروائی ہے۔ دولھا شادی کے دن روایتی طور پر لیموزین پر سوار ہو کر آتا ہے لیکن اب شادی کی تقریب کے بعد دلھن کو وہ لیموزین کے بجائے بکتر بند فوجی گاڑی پر بیاہ کر لے جا سکے گا۔

یہ فوجی بکتر بندگاڑیاں عموما ماسکو میں فوجی پریڈ کے دوران ہی سڑکوں پر نظر آتی ہیں۔ شادی بیاہ کے انتظامات کرنے والی کمپنی نے یہ پیشکش دی ہے کہ دس ہزار روبل یا دو ہزار ڈالر ادا کریں اور بکتر بند گاڑی پر سوار ہو کر اُس ہوٹل جائیں جہاں شادی کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ ایجنسی کے مینجر نے مقامی ٹی وی چینل این ٹی وی کو بتایا کہ ’یہ سب رجسٹری آفس جانے کے لیے منتخب کردہ راستے پر منحصر ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ مرکزی ماسکو سے سفر طے کرتے ہوئے رجسٹری آفس پہچانا چاہتے ہیں تو تھوڑے زیادہ پیسے ادا کرنا ہوں گے۔‘ انھوں نے کہا کہ اگر پیسے بچانا چاہتے ہیں تو شہر کے مرکز میں نہ جائیں اور اردگرد کے راستوں سے ہوتے ہوئے رجسٹری پہنچیں۔ محکمۂ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑیاں بڑی ہوتی ہیں اور اس کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل رابطے کے علادہ خصوصی اجازت نامہ چاہیے ہوتا ہے۔ اگر شادی شدہ جوڑے نے شادی پر لیموزین کے سفر سے لطف اندوز ہوئے ہیں تو ایک ایجنسی نے انھیں بکتر بند گاڑیاں فروخت کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ حیرت انگیز طور پر بکتر بند گاڑی کی قیمت بزنس سلون کار کے برابر ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu