کینیا کے وکیل نے امریکی صدر کی 16 سالہ بیٹی مالیہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

رشتے کے عوض 50 گائے، 70 بھیڑیں اور 30 بکرے دینے کو تیار ہوں،2008 میں مالیہ کی محبت میں مبتلا ہوا تب سے کسی کو ڈیٹ نہیں کیا ، ، مالیہ سے محبت کرتا ہوں م ہمیشہ وفادار رہوں گا،پیسے کی وجہ سے شادی کرنے کا خواہشمند نہیں شادی کے خواہشمندکینیا ئی وکیل فیلیکس کپرونو کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 مئی 2015 19:05

کینیا کے وکیل نے امریکی صدر کی 16 سالہ بیٹی مالیہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

نیروبی/ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء )کینیا کے ایک وکیل نے امریکی صدر براک اوباما کی 16 سالہ بیٹی مالیہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا جس کے عوض وہ 50 گائے، 70 بھیڑیں اور 30 بکرے دینے کو تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیلیکس کپرونو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ 2008 میں مالیہ کی محبت میں مبتلا ہوئے۔اوباما اس وقت پہلی مرتبہ امریکی صدر بننے کی مہم میں مصروف تھے اور مالیہ اس وقت صرف دس سال کی تھیں تاہم وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے تب سے کسی کو ڈیٹ نہیں کیا اور وہ مالیہ کے وفادار رہیں گے۔

(جاری ہے)

کپرونو کا کہنا ہے کہ وہ مالیہ سے محبت کرتے ہیں اور ان سے پیسے کی وجہ سے شادی کرنے کے خواہشمند نہیں۔ 'لوگ شاید کہیں کہ میں پیسوں کی وجہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے۔ میری محبت حقیقی ہے۔'رپورٹ کے مطابق کپرونو امریکی صدر سے ان کے جولائے کے دورہ کینیا کے دوران ان کی بیٹی کا ہاتھ مانگنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وہ اس سلسلے میں ایک خط بھی لکھ رہے ہیں جس میں وہ صدر اوباما سے مالیہ کو دورے پر ساتھ لانے کی درخواست کریں گے۔خیال رہے کہ کینیا وہ ملک ہے جہاں امریکی صدر کے والد پیدا ہوئے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu