صرف بال پوائنٹ پین سے شاہکار تصاویر

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 28 مئی 2015 19:57

صرف بال پوائنٹ پین سے شاہکار تصاویر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2015ء)انام بوسوکا نے فلم، کھیل اور سیاست کی شخصیات کئی ایسی تصاویر بنائی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جائے۔ اس نے یہ تصاویر پینٹ برش سے نہیں بلکہ نیلے بال پوائنٹ پین سے بنائی ہیں۔

(جاری ہے)

پینٹر نے خاص طو ر ساؤتھ افریقا کے رہنما نیلسن منڈیلا اور ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کی بہت سی تصاویر بنائی ہیں۔ان کے علاوہ اس نے امریکی اداکارہ کیکی پالمر اور گھانا کی گلورہ کارہ جوجو ابوٹ کی تصاویر بھی بنائیں ہیں۔ایک بچے کی تصویر میں تو اس نے کمال کر دیا ، اس بچے کو اس نے پانی میں نہایا ہوا دکھایا ہے۔ اس بچے کے جسم پر بننے والی بوندیں اس کے فن کا کمال ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu