لمبی زندگی اور ٹی وی کا کیا تعلق ہے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 13:20

لمبی زندگی اور ٹی وی کا کیا تعلق ہے؟

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء)برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 103 سالہ عورت نے کہا ہے کہ اس کے نزدیک اس کی لمبی زندگی کا راز ٹی وی نہ دیکھنا ہے۔ گرٹروڈ ہنڈلے ٹی وی نہ رکھنے کی وجہ سے دنیا میں ہوئے اہم واقعات کو بھی نہیں دیکھ سکی۔ گرٹروڈ کا کہنا ہے کہ اس کا کام بوڑھے لوگوں کی دیکھ بھال کرنا ہوتا تھا۔ اس کی سب دوستوں کے پاس ٹی وی تھا، مگر میں نے کبھی ٹی وی نہیں خریدا۔

میں اپنی زندگی میں سکون چاہتی تھی۔ گرٹروڈ بجائے ٹی وی دیکھنے کے ریڈیو سنتی ہے۔ ٹی وی نہ دیکھنے کی وجہ سے وہ جن واقعات کو نہیں دیکھ سکتی اُن میں ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کی تقریب، جے ایف کینڈی کا قتل، انسان کے چاند پر قدم اور دیوار برلن کا ٹوٹنا شامل ہے۔ 2011 میں دنیا کے 2 ارب لوگوں نے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلین کی شادی کی تقریب کا دیکھا۔

(جاری ہے)

اس سے ایک دہائی پہلےاربوں لوگوں نے نائن الیون کی دہشت گردی کو براہ راست دیکھا مگر گرٹروڈ نے پھر بھی ٹی وی نہیں دیکھا۔ اس کے بھتیجے رچرڈ ہنڈلے کا کہنا ہے کہ دنیا میں کچھ بھی ہو رہا ہو، گرٹروڈ کو اس کی پرواہ نہیں، اسی وجہ سے اس کی عمر لمبی ہے۔گرٹروڈ خبروں کے لیے پریشان نہیں ہوتی، اسے اپنی جوانی کے کچھ واقعات یاد ہیں مگر اس میں بھی اس کی دلچسپی نہیں۔ اس کے کمرے میں ایک ٹرانسسٹر ریڈیو موجود ہے مگر اس میں بھی وہ مقامی ریڈیو سنتی ہے۔ ٹی وی نہ دیکھنے کے معاملے میں گرٹروڈ نے پاپ فرانسس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کے بارے میں پچھلے ہفتے اطلاعات آئیں تھی کہ انہوں نے 25 سال سے ٹی وی نہیں دیکھا(تفصیلات اس صفحے پر)

Browse Latest Weird News in Urdu