مکڑی کی نئی رہائش گاہ، آدمی دیکھ کر خوفزرہ ہوگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 13:20

مکڑی کی نئی رہائش گاہ، آدمی دیکھ کر خوفزرہ ہوگیا

میسوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء)ایک آدمی مکڑی کی نئی رہائش گاہ دیکھ کر خوفزرہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بروس برانیٹ شمالی مغربی میسوری کی ایک جھیل مین نہایا تو ایک مکڑی اس کے کان میں گھس گئی اور بروس کوپتا بھی نہ چلا۔ باہر نکل کر بروس کو محسوس ہوا کہ جیسے اس کا ایک کان بند ہوگیا ہے۔ بروس نے کان کا معائنہ کرنے کے لیے اپنے موبائل فون کو استعمال کیا۔

بروس نے موبائل فون کی مدد سے کان کے اندر کی تصویر بنائی تو ایسا لگا کہ کوئی چیز کان میں موجود ہے، پھر ایک دم ایک کالی مکڑی کان کے کچھ باہر آئی اور پھر ایک دم واپس کان میں چلی گئی ۔ بروس نے اپنی فیس بک ٹائم لائن پر یہ ویڈیو پوسٹ کی تو ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ میں یہ ویڈیو نہیں دیکھ سکتا۔ دوسرے نے کمنٹ میں لکھا کہ اسی وجہ سے وہ رات کو اپنے کانوں میں پلگ لگا کر سوتا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں نے اس ویڈیو پر شک کا اظہار کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے۔ پچھلے سال برطانوی گلوکارہ کیٹ میلوا کے کان میں بھی ایک مکڑی گھس گئی تھی، کیٹ کے مطابق اس کے کان میں یہ مکڑی ہیڈفون کی مدد سے گھسی، اس کے بعد ایک ہفتے تک اس کے کان میں شور ہوتا رہا۔ ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو مکڑی دریافت ہوئی۔ ڈاکٹر نے اس مکڑی کو باہر نکال دیا تو کیٹ نے اسے اپنے باغ میں چھوڑدیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu