جو کام بڑوں کے بس کا نہ رہا ، وہ ایک بچی نے کر دکھایا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 2 جون 2015 21:53

جو کام بڑوں کے بس کا نہ رہا ، وہ ایک بچی نے کر دکھایا

لنکاسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جون۔2015ء)لنکاسٹر، پینسلوینیا ۔ ایک چھوٹا سا کام جب بڑوں کے بس کا نہ رہا تو اس کے لیے بچی کی مدد لینی پڑی۔ ساؤتھ سنٹرل پنینسلوینا میں ایک بلی برساتی نالے میں پھنس گئی۔ایک چھ سال کی بچی،جینی شا، نے اپنی دوستوں کے ساتھ اسے مصیبت میں دیکھا تو اپنی ماں کو بتایا ۔ ماں نے فون پر فائر فائٹرز کو اطلاع کر دی۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز فوراً آئے مگر دیکھا کہ نالے کا سائز بہت چھوٹا ہے۔ ایسے میں فائر فائٹرز نے جینی شا کی ماں سے اجازت طلب کی کہ وہ جینی شا کو ان کی مدد کرنے دے۔ جینی شا کی ماں نے جینی شا کو صرف 3 فٹ نیچے کرنے کی اجازت دی۔ فائر فائیٹرزنے جینی شا کو نالے میں نیچے کیا تو اس نے بلی کو پکڑ کر فائر فائیٹرز کو پکڑا دیا۔ بعد میں فائر فائٹرز نے جینی کو شاباش دی، جینی شا نے فائرفائیٹرز اور بلی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

Browse Latest Weird News in Urdu