گاڈ کا کریڈٹ ایجنسی پر مقدمہ،یہ گاڈ کون ہے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 2 جون 2015 21:53

گاڈ کا کریڈٹ ایجنسی پر مقدمہ،یہ گاڈ کون ہے؟

بروکلین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جون۔2015ء)خدا تو بس ایک ہی ہے، جس کا ذاتی نام اللہ اور صفات بے شمار ہیں۔ دنیا کی مختلف زبانوں میں خدا کو مختلف ناموں سے یاد کیا جاتاہے۔ انگریزی میں خدا کے لیے گاڈ(God) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے مگر روس میں گاڈ ایک عام نام ہے جسے وہاں کے لوگ شوق سے رکھتے ہیں، اس کا کسی خدائی دعوے سے ہرگز کوئی تعلق نہیں۔

روس سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ گاڈ گازارو(God Gazarov) کئی سالوں سے بروکلین ،نیویارک میں رہ رہاہے۔ ایک کریڈٹ ایجنسی ایکویفیکس نے اسے کریڈٹ رپورٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ ایکویفیکس کا کہنا تھا کہ وہ گاڈ(خدا) کے نام پر رپورٹ جاری نہیں کر سکتے۔ اس پر گاڈ گازارو نے ایجنسی پر مقدمہ کر دیا۔ یہ مقدمہ چلتا رہا مگر اب ایجنسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے سسٹم میں تبدیلی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اب وہ مسٹر گازرو کے نام پر کریڈٹ رپورٹ جاری کریں گے۔ مسٹر گازارو نے کہا ہے کہ میں نے کبھی خدائی کا دعویٰ نہیں کیا، نہ ہی دنیا کا لیڈر ہونے کا دعویٰ کیا۔ یہ ملک (امریکا) مہاجروں اور تارکین وطن کے لیے بنا ہے، جو اپنے ساتھ اپنا غیر امریکی نام لے کر آتے ہیں، جس میں کوئی برائی نہیں۔ گازارو نے مزید کہا کہ میں نے یہ تو نہیں کہا کہ میں مکی ماؤس ہوں اور ڈزنی لینڈ میں رہتا ہوں۔ ایکویفیکس نے مقدمہ ختم کرنے کے لیے گازارو کو ادائیگی بھی ہے، مگر ادائیگی کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔ایک موقع پر ایکویفیکس کے نمائندے نے گازارو کو کہا کہ وہ اپنا نام تبدیل کر لے۔ اس پر گازارو نے کہا کہ میرا نام میرے دادا کے نام پر رکھا گیا ہے،جسے میں تبدیل نہیں کروں گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu