بدشگونی یا اتفاق۔ سعودی مرد کا شادی سے انکار

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 2 جون 2015 22:09

بدشگونی یا اتفاق۔ سعودی مرد کا شادی سے انکار

دمام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جون۔2015ء)ایک سعودی دولہے نے پے در پے ہونے والے حادثوں کے باعث اپنی شادی سے انکار کر دیا ہے۔ صدا اخبار کے مطابق ، ایک شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کو اس کے ہونے والے سسر نے کہا کہ شادی میں وہ تین اونٹ اور تین اونٹنیاں بطور مہر دے گا۔ دولہے نے یہ شرط مان لی اور فوراً ہی اونٹ خرید کر لڑکی کے گھر بھجوا دئیے۔

راستے میں اونٹوں کو لے جانے والی گاڑی کا حادثہ ہوا اور سب اونٹ مر گئے۔

(جاری ہے)

اس پر دولہے نے دوبارہ 6 اونٹ خریدے اور انہیں پھر لڑکی کے باپ کی طرف بھجوا دیا۔ اب کے حادثہ ہوا اور اونٹ زخمی ہوگئے۔ اس پر دولہے نے تیسری بار اونٹ خرید کر پھر بھجوائے ۔ اس باراونٹ خیر خیریت سے پہنچ گئےاس کے بعد لڑکی کے باپ نے اسے کہا کہ آکر اپنی دلہن لے جائے۔ دلہن لانے کا سوچا تو دولہا صاحب خود شدید بیمار ہوگئے۔ اس پر دولہے نے لڑکی کے باپ کو بلایا اوراسے تمام حادثات کے بارے میں بتا کر کہا کہ یہ کوئی اچھی علامات نہیں، اس لیے وہ یہ شادی نہیں کر سکتا۔ اخبار نے یہ بھی ظاہر نہیں کیا کہ یہ واقعہ سعودی عرب میں کہاں ہوا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu