سوٹ کیس کو کھول کرجاپانی پولیس بھی پریشان

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 2 جون 2015 22:10

سوٹ کیس کو کھول کرجاپانی پولیس بھی پریشان

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جون۔2015ء) سوٹ کیس سے ملی سٹرتی ہوئی بڑھیا کی لاش دیکھ کر پولیس اور ریلوے اسٹیشن کاعملہ حیران رہ گیا۔ کسی نے اس سوٹ کیس کو ریلوے اسٹیشن کے لاکر میں ایک ماہ پہلے رکھا تھا۔جاپانی پولیس مقتولہ کی شناخت کرنےکی کوشش کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ پہلے کسی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر لاکر لیا اور اس میں ایک سوٹ کیس رکھ دیا۔

(جاری ہے)

ایک ماہ تک جب کوئی اس سوٹ کیس کولینے نہ آیا تو ریلوے اسٹیشن انتظامیہ نے قوانین کے مطابق اس سوٹ کیس کو لاوارث قرار دے کر اس کے سامان کو نیلام کرنے کا سوچا۔ اسی لیے جب اس ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے سوٹ کیس کو کھولا تو اس میں 70 سے 90 سال کی عمر کی ایک بڑھیا کی لاش تھی۔بڑھیا کا قد 4 فٹ 7 انچ تھا جسے 70 سینٹی میٹر لمبے اور 50 سینٹی میٹر چوڑے سوٹ کیس میں ٹھونسا گیا تھا۔ پولیس اب سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے اس سوٹ کیس کو رکھنے والے کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu