ہزاروں کیڑوں کا احتجاج یا کچھ اور ؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 5 جون 2015 14:44

ہزاروں کیڑوں کا احتجاج یا کچھ اور ؟

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون2015ء) اگر آپ اس ہفتے ٹیکساس کے آئسن ہور سٹیٹ پارک میں ہوتے تو یہ منظر دیکھ کر حیران رہ جاتے۔ ہزاروں کی تعداد میں کیڑے مختلف گچھوں کی شکل میں سٹرک کے درمیان دو لائنوں کے بالکل بیچ میں پائے گئے۔ یہ کیڑے علاقے میں شدید سیلاب کے بعد ظاہر ہوئے۔ماہر حیاتیات ابھی تک کوئی بھی ایسی وجہ تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں جس سے پتہ چلے کہ یہ کیڑے ایک سیدھی لائن میں کیوں جمع ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پارک کے جس اہلکار نے سب سے پہلے انہیں دیکھا اس نے انہیں دیکھنے ہی سوچا کہ کسی نے کھانے والی سویاں سڑک کے بیچ لائن میں ڈال دی ہیں۔پارک کے سپریٹنڈنٹ نے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کیڑوں نے سڑک کے بیچ میں بالکل لائن میں جمع ہونے کا فیصلہ کیوں کیا۔ پارک کی انتظامیہ نے کہا کہ انہیں ان کیڑوں کے اس طرح جمع ہونے کی دو وجوہات سمجھ میں آتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ زمین بہت گیلی ہوگئی تھی، اس لیے انہوں نے خشک جگہ پر آنے کا سوچا۔ دوسری یہ کہ انہوں نے بارش سے بچنے کے لیے خشک زمین پر خود کو ایک دوسرے میں جکڑ لیا۔ یہ دونوں وجوہات بھی یہ بیان کرنے سے قاصر ہیں کہ کیڑے ایک لائن میں کیوں پڑے تھے۔ یہ کیڑے دودنوں تک سڑک پر پڑے رہنے کے بعد پھر زمین میں چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu