فیس بک اور ٹوئٹر شادی شدہ زندگی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

پیر 8 جون 2015 14:00

فیس بک اور ٹوئٹر شادی شدہ زندگی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون 2015ء) آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیس بک اور ٹوئیٹر جسے سوشل نیٹ ورکس شادی شدہ زندگی کے لئے بڑا خطرہ بن گئے ہیں کیونکہ ہر سات میں سے ایک طلاق انہی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے لفظوں میں آسٹریلین لاء فرام سلیٹر اینڈ گورڈن (Slater and Gordon) کی تحقیق کے مطابق ایسی طلاقین فیس بک یا کسی اور آن لائن سائٹ پر شوہر یا بیوی میں سے کسی ایک کی پوسٹس کے باعث ہوتی ہیں اور یہ سوشل میڈیا نیٹ ورک شوہر یا بیوی کو اپنے شریک حیات کی بیوفائی کے ثبوت فراہم کر کے طلاق کی شرح بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں جبکہ میاں بیوی کے درمیان ہر پانچ میں اسے ایک لڑائی کرانے میں فیس بک یا ٹوئٹر کا ہاتھ ضرور ہوتا ہے ۔

اعداد شمار کے مطابق فیس بک (Facebook) سکائپ (Skepe) سنیپ چیٹ (Snapchat) ٹوئٹر (Twitter) واٹس ایپ(WhatApp) یا دیگر سوشل میڈیا سائٹس شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کرانے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ چند سال قبل کسی شادی کے خاتمے کے حوالے سے فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کا حوالہ کبھی کبھار ہی سامنے آتا تھا مگر یہ اب یہ عام ہو تا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu