بھارتی لڑکی کے پیٹ سے نکلے 5 فٹ لمبے بال

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 26 جون 2015 12:08

بھارتی لڑکی کے پیٹ سے نکلے 5 فٹ لمبے بال

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون2015ء)اگر کسی کو اپنے یا کسی کے بھی بال کھانے کی عادت تو اس عادت سے چھٹکارا پائیں، یہ بال پیٹ میں پرورش پا کر بڑے بھی ہو سکتے ہیں۔ بھارتی سرجن 15 سالہ کویتا کماری کے پیٹ میں 5 فٹ لمبے بالوں کا گولا دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کویتا کماری کو بال کھانے کی نفسیاتی بیماری ہے۔ اس بیماری کو روپانزل سینڈروم (Rapunzel Syndrome) کہتے ہیں۔

اس بیماری میں بالوں کے گچھے معدے میں جمع ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کویتا کماری ہر وقت اپنے ہی بال نوچ نوچ کر کھاتی رہتی تھی۔ بعض دفعہ وہ وہ اپنی کلاس فیلوز کے سر بال توڑ کر بھی کھا جاتی۔ اس بری عادت کے باعث وہ بیمار بھی ہوگئی۔ ڈاکٹرلال بہادر سدھارتھ کے مطابق کویتا کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا مشکل ہوگیا۔ مجبوراً کویتا کاآپریشن کرنا پڑا تو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں 5 فٹ لمبے بالوں کا گولا ہے۔ آپریشن کے بعد کویتا روبہ صحت ہو رہی ہے۔ جلد ہی اس کی بیماری کا نفسیاتی علاج بھی شروع کر دیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu