سمارٹ فون چارجر سے لڑکی کی موت

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 30 جون 2015 12:02

سمارٹ فون چارجر سے لڑکی کی موت

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون2015ء)اپنا سمارٹ فون چارج کرتے ہوئے ایک سعودی لڑکی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔ عاجل اخبار کے مطابق موسعید ال شووالکی نے بتایا کہ اس کی بیٹی دینا اپنے سمارٹ فون کی چارجنگ ختم کی اور چارجر کو پلگ سے نکالنے لگی تھی کہ اسے بجلی کا تیز جھٹکا لگا۔

(جاری ہے)

لڑکی کے باپ نے کہا کہ سمارٹ فون اور ٹیبلٹ جب بجلی میں لگے ہوں تو وہ ٹائم بم ہوتے ہیں۔ لڑکی کے باپ نے بچوں پر زور دیا کہ ان ڈیوائسسز کو چارج کرتے ہوئے احتیاط کریں۔ موسعید نے بتایا کہ وہ ریاض میں اپنے گھر پر تھا کہ دینا ایک دم نیچے گری اور مر گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu