انڈوں کی خلا کی جانب پرواز

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 3 جولائی 2015 20:49

انڈوں کی خلا کی جانب پرواز

سواٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جولائی۔2015ء)سواٹن، انگلینڈ میں ایک میلے کے منتظمین نے کہا ہے کہ انہوں خلا کی جانب انڈا بھیجنے کی کوشش میں انڈے کو تقریباً 22 میل بلندی پر پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

سواٹن ونٹیج ڈے (Swaton Vintage Day)اور ورلڈ ایگ تھرونگ چیمپین شپ(World Egg Throwing Championships) میں ایگزپلورر 1 (Eggsplorer 1) موسمی غبارے کو لانچ کیا ، جو انڈے کو 21.7میل کی بلندی تک لے جا کر زمین کی طرف واپس آیا اور ہل(Hull) کے مشرق میں اترا۔ غبارے کے لانچ کی ویڈیو تو یوٹیوب پر شیئر کی گئی ہے تاہم منتظمین نے کہا ہے کہ غبارے میں موجود کیمرا انہیں کسی قسم کی تصاویر بھیجنے میں ناکام رہا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال کی تقریبات میں ایگز پلورر2 (Eggsplorer 2) لانچ کریں گے

Browse Latest Weird News in Urdu