میکڈونلڈ میں ملازمت کے لیے جانے والے کی زندگی بدل گئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 10 جولائی 2015 12:19

میکڈونلڈ میں ملازمت کے لیے جانے والے کی زندگی بدل گئی

گلاسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی2015ء)ماؤنٹ ورنون، گلاسکو سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ کرسٹوفر کیلی 5 سال پہلے مقامی میکڈونلڈ کی فرنچائز پر نوکری کے لیے گیا۔ اسے نوکری تو نہیں ملی مگر وہ ٹاپ ماڈل بن گیا۔ کرسٹوفر اپنی ماں کے ساتھ ریسٹورنٹ گیا تھا، جہاں کلر ماڈلنگ ایجنسی کی بانی بھی اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ کھانا کھانے آئی تھی ۔

اُس نے کرسٹوفر کو دیکھا تو ماڈلنگ کے لیے چن لیا۔ کرسٹوفر اس وقت کافی بڑے بڑے برانڈز جیسے ہاروے نکولز، جے ڈی سپورٹس اینڈ باربر، ڈی۔ ہیڈرل، تھوم ایوانز اور بہت سوں کے ساتھ کام کر چکا ہے۔ ڈیلی ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے کرسٹوفر نے بتایا کہ وہ ریسٹورنٹ میں اپنا سی وی دے کر واپس آ ریا تھا وہ پارکنگ سے نکل رہے تھے کہ پیچھے سے ایک عورت بھاگتی ہوئی آئی اور اس کی ماں کی گاڑی کے سامنے آکر گاڑی کو روک دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اس نے کہا کہ ماڈل بنو گے۔ کرسٹوفر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو اس وقت تک مذاق سمجھتا رہا جب تک اس عورت نے اسے اپنا وزٹنگ کارڈ نہیں دیا۔ کرسٹوفر کو تو اس وقت اندازہ بھی نہیں تھا کہ ماڈل ہونا اس کے لیے کیوں اہم ہے۔مگر جلد ہی اسے اندازہ ہوگیا کہ ماڈل ہونا اس کے لیے کافی اہم ہے۔ کرسٹوفر اب نیویارک یا لاس اینجلس شفٹ ہونا چاہتا ہے، جس اس کے کئی کمپنیوں سے معاہدے ہوچکے ہیں۔ کرسٹوفر کا کہنا ہے کہ قسمت ہی اسے میکڈونلڈ لے گئی۔کرسٹوفر نے اعتراف کیا کہ اسے آج تک میکنڈونلڈ سے اس کے جمع کرائے گئے سی وی کے حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu