ناخن برائے فروخت

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 جولائی 2015 22:42

ناخن برائے فروخت

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2015ء)24 سالہ جیمز سمتھ پیشے کے لحاظ سے باغبان ہے۔ موصوف نے اضافی آمدن کا سوچا۔ کچھ اور نہ سوجا تو ای بے پر اپنے پاؤں کے ناخن ہی فروخت کے لیے پیش کر دئیے۔ اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی پوسٹ پر اب تک چار افراد بولی لگا چکے ہیں۔ سب سے زیادہ بولی 5.5 پاؤنڈ کی ہے۔ جیمز کے ناخن زیادہ بڑے بھی نہیں۔

وہ انہیں صرف تین ہفتے سے بڑھا رہا ہے۔ صرف اُس وقت کاٹے کا جب اگلے تین دنوں میں اس کی پوسٹ پر بولی لگانے کا وقت ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ویگان، گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے جیمز نے بتایا کہ ایک رات میں بیڈ میں بیٹھا بور ہو رہا تھا اور اضافی آمدن کے طریقوں پر غور کر رہا تھا، لیکن میرے پاس کوئی ہنر یا اضافی قابلیت نہیں ہے۔اس پر میں نے فیصلہ کیا کہ پاؤں کے ناخن بڑھاؤں گا ور فروخت کروں گا۔

آمدن نہ سہی دوستوں کے ساتھ مذاق ہو جائے گا۔ جیمز نے بتایا کہ اسے بہت سے لوگوں کے کافی دلچسپ پیغامات بھی موصول ہوئے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ ہمارے ناخن مفت میں لے لو۔کچھ نے پوسٹ کو مزاحیہ قرار دیا۔ جیمز کا کہنا ہے کہ وہ پہلی دفعہ ای بے پر کوئی چیز فروخت کر رہا ہےمگر ای بے پر طرح طرح کی دلچسپ چیزیں فروخت کی جاتی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu