رومانیہ کے ایک شہر میں کتابی کیڑوں کے مزے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 18 اگست 2015 21:42

رومانیہ کے ایک شہر میں کتابی کیڑوں کے مزے

رومانیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اگست۔2015ء)رومانیہ نے تعلق رکھنے والے ایک شخص وکٹر مائیرون نے بتایا ہے کہ پچھلے سال اس نے اپنے شہر کے میئر سے درخواست کی اور کہا اُن تمام لوگوں سے بس کا کرایہ نہ لیا جائے جو بس میں کتاب پڑھ رہے ہوں۔ میئر ایمل بوک نے ایک سال سے زیادہ کا ٹائم لیا مگر اس خیال کو حقیقت کا روپ دےدیا۔ قصہ مختصر 4 جون سے 7 جون 2015 تک ، جس کسی بھی بھی کلج ناپوکا(رومانیہ کا شہر) میں کتاب پڑھتے ہوئے بس کا سفر کیا، اس سے سفر کا کرایہ نہیں لیا گیا۔

وکٹر صاحب کو کتابوں سے اتنا جنون ہے کہ نت نئے خیالات کے ساتھ کتابیں پڑھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مہم چلائی۔ اس مہم کا نام بک فیس رکھا گیا۔ اس مہم کے تحت ایسے تمام افراد کو جنہوں نے اپنے فیس بک پروفائل پر کتاب کی تصویر لگائی ہوئی ہو،انہیں خصوصی رعایت دی جاتی۔

(جاری ہے)

حجام کی دوکان، ڈاکٹر کے پاس اور دوسرے کاروباری ادارے ایسے تمام افراد کو رعایت دیتے جنہوں نے اپنے پروفائل پر کتاب کی تصویر لگائی ہوتی۔

23 اپریل کو وکٹر صاحب نے ایک اسکیم چلائی، جس کے تحت ایسے تمام افراد جن کے ہاتھ میں کتاب ہوگی، انہیں مقامی باغ میں مفت داخل ہونے دیا گیا۔ یاد رہے 23 اپریل کتاب کا عالمی دن ہوتا ہے۔ اب وکٹر صاحب کا ایک ہی مقصد ہے کہ مارک زکر برگ اپنی فیس بک پروفائل کو بک فیس کرے تاکہ کتابوں کے محبت کا اظہار تمام دنیا میں پھیل جائے۔

Browse Latest Weird News in Urdu