شادی شدہ جوڑا۔ 60 سال سے شادی والا کیک کھا رہاہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 26 اگست 2015 13:28

شادی شدہ جوڑا۔ 60 سال سے شادی والا کیک کھا رہاہے

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست2015ء)این اور کین فریڈرک کی شادی 1955 میں نیویارک میں ہوئی اور آج کل وہ سٹیلائیٹ بیچ فلوریڈا میں مقیم ہیں۔این اور کین نے اپنی شادی کا کیک بچا کر رکھا ہوا ہے۔ شادی کی ہر سالگرہ پر وہ اس کیک کا چھوٹا سا ٹکرا کھا کر شادی کی سالگرہ مناتے ہیں۔یہ کیک این کی دادی نے 19 اگست 1955 کو بنایا تھا۔

(جاری ہے)

شادی شدہ جوڑے کا کہنا ہے کہ یہ کیک خراب نہیں ہوتا بلکہ خشک ہے۔

ہر سال اس کے ایک ٹکڑے پر ذرا سی برانڈی ڈال کر اسے کھانے کے قابل بنا لیا جاتا ہے۔این کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ خشک ہے مگر ذائقے میں کیک جیسا اہے۔ این اور کین فریڈرک نے بتایا کہ اس کیک کو بچا کر رکھنے میں کوئی راز نہیں۔ انہوں نے اسے ٹین میں رکھا اور اٹھا کر باورچی خانے کی الماری میں رکھ دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu