50 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی میں ٹیچر کی بچیوں کو انوکھی سزا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 3 ستمبر 2015 11:33

50 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی میں  ٹیچر کی بچیوں  کو انوکھی  سزا

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر2015ء) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی سکول کی ایک خاتون ٹیچر نے کلاس روم کی تمام بچیوں کو سزا دینے لیے دو گھنٹے تک کلاس روم کا اے سی بند کر دیا۔جس وقت یہ سزا دی گئی، اس وقت درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار عکاظ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی سکول ٹیچر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 6 منٹ کے لیے اے سی بند کیا تھا،تاہم لڑکیوں نے ہیڈمسٹریس اور اپنے والدین کو کہا ہے کہ وہ دو گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک کمرے میں پسینے میں بھیگتی رہیں۔

لڑکیوں نے یہ بھی بتایا کہ اُن کی ٹیچر نے انہیں کتابوں سے اپنے چہر ے پر ہوا کرنے سے بھی روک دیا اور کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے بھی بند کر دئیے۔ہیڈمسٹریس کا کہنا ہے کہ اس نے ٹیچر کو نوٹس بھیج دیا ہے اور آئندہ کے لیے اس طرح کی حرکت کرنے سے منع کردیا ہے۔اخبار نے وہ وجہ بیان نہیں کی جس کی وجہ سے تمام کلاس کو یہ سزا بھگتنی پڑی۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو واقعے کی تحقیقات کے بعد سکول ٹیچر کے خلاف ایکشن لے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu