90 سال سے گمشدہ سکول بیگ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 3 نومبر 2015 22:58

90 سال سے گمشدہ سکول بیگ گیا

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3نومبر۔2015ء)ایک سکول ٹیچر کی اس وقت حیران کی انتہاء نہ رہی جب اسے سکول کی الماری سے 90 سال پرانا سکول بیگ ملا۔44 سالہ سکول ٹیچر جیسکا گرفتھ نے بیگ کو دیکھا تو اس میں 1930 کی ایک طالبہ کی کتابیں بڑے سلیقے سے رکھی تھیں۔ لیدر کا یہ سکول بیگ مونیکا سٹونیر کا تھا ، جس نے 1930 میں اسے گم کیا ہوگا۔تب سے لے کر اب تک ،اس بیگ کو کسی نے بھی نہیں چھوا تھا۔

بیگ میں مونیکا کی ہسٹری آف آرٹس، بیالوجی، مذہبی علوم اور جغرافیے کی کتابیں تھیں۔کتابوں سے پتہ چلتا ہے کہ 90 سال پہلے سکول میں کیا طریقہ تعلیم رائج تھا۔ یہ سکول بیگ بکسوں کے ایک ڈھیر کے نیچے تھا، سکول کی عمارت تبدیل کرنے کے بعد اسے بکس سمیت اٹھا کر دوسرے سٹور روم میں رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

1996 میں اسے دوسرے سکول کی الماری میں رکھا گیا تھا، جو اب جا کر دریافت ہواہے۔

جس سکول میں یہ دریافت ہوا ہے پہلے اس کا نام ہیرفورڈ ہائی سکول فار گرلز تھا۔سکول کے ریکارڈ کے مطابق مونیکا وہاں 1927 سے 1930 کے دوران پڑھتی تھی۔ سکول میں پڑھانےو الی 44 سالہ ٹیچر کال ہینڈری نے بتایا کہ اس بیگ میں کتابوں کے علاوہ صرف گھر کا پتہ اور مونا کا نام تھا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بیگ کس طرح گم ہوا تھا۔ کال ہینڈری کے مطابق مونیکانومبر 1913 میں پیدا ہوئی، اس کا باپ انجینئر تھا اور اس نے 1927 میں 13 سال کی عمر میں سکول میں داخلہ لیا۔

1926 میں اس کا باپ موٹرسائیکل کے حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا، اس کی ایک بڑی بہن تھی جبکہ ماں کا نام سکول کے ریکارڈ میں نہیں تھا۔ مونیکا اپنی موت یعنی 1990 تک اسی سکول بیگ میں ملنے والے پتے پر رہتی رہی۔مونا کے بیگ سے ملنے والی تمام کتابوں کو سکول کے استقبالیے پر موجود کیبنٹ پر سجا دیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu