رواں صدی کا سب سے بڑا ہیرا دریافت

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 23:47

رواں صدی کا سب سے بڑا ہیرا دریافت
بوٹسوانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) رواں صدی کا سب سے بڑا ہیرا دریافت کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک بوٹسوانا سے اس صدی کا سب سے بڑا ہیرا دریافت کرلیا گیا ہے۔ بوٹسوانا کی کان سے دریافت ہونے والے بیش قیمت ہیرے کا وزن ایک ہزار ایک سو گیارہ قیراط بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اِس ہیرے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ گزشتہ ایک سو سال سے زائد عرصے کے دوران دنیا کی کسی بھی کان سے ملنے والا سب سے زیادہ بڑا اور وزنی ہیرا ہے۔

اِس سے قبل سن 1905 میں جنوبی افریقہ کی ایک کان سے اِس سے زائد وزن کا ہیرا نکالا گیا تھا۔ بوٹسوانا کی کان سے ملنا والا ہیرا اِس لحاظ سے بے مثال ہے کہ یہ انتہائی اعلیٰ کوالٹی کا قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اس کی حتمی قیمت کے حوالے سے کوئی اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu