گانا گانے پر پولیس افسر معطل

muhammad ali محمد علی منگل 15 دسمبر 2015 23:06

گانا گانے پر پولیس افسر معطل
سانفورڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15دسمبر 2015 ء) سانفورڈ، امریکا، ایک پولیس افسر کو ڈیتھ میٹل بینڈ کے ساتھ سٹیج پر گانا گانے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے۔گانے کا عنوان Let the Killing Begin تھا۔یوٹیوب کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینڈریو رکس اپنی مکمل وردی میں بینڈ کے ساتھ سٹیج پر گانا گا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل وردی کے ساتھ گانا گانے کے علاوہ اینڈریو اُس وقت ڈیوٹی پر بھی تھا۔

اینڈریو کا کہنا ہے کہ گانا گانے سے پہلے میں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا جبکہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کی ویڈیو یوٹیوب پر دیکھ کر اسے معطل کیا ہے۔سانفورڈ پولیس چیف سیسل سمتھ کا کہنا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اینڈریو کی طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu