ڈرون دانت نکالے بنا کسی درد اور تکلیف کے

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 دسمبر 2015 22:36

ڈرون دانت نکالے بنا کسی درد اور تکلیف کے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17دسمبر 2015 ء) دودھ کا پہلا دانت ٹوٹنا کسی بھی بچے کے لیے یادگار لمحہ ہوتا ہے۔ 5 سالہ آریانا سچرینر بھی اپنا پہلا دودھ کا دانت ٹوٹنا کبھی نہ بھلا سکے گی۔ آریانا کے باپ نے اس کا دانت ڈرون کی مدد سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اوریگون سے تعلق رکھنے والی آریانا کا نچلا دودھ کا دانت کافی ہل رہا ہے، ہلتے ہوئے دانت سے بندھا ہوا دھاگہ اس کے منہ سے نکل رہا ہے اور آریانا کا باپ ڈرون کو اڑانے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس کے بعد دکھایا گیا کہ جیسے ہی ڈرون فضا میں بلند ہوتا ہے دانت فوراً باہر آ گرتا ہے۔اس کے بعد تو بس دانت ٹوٹنے کے بعد خلا ہی نظرآتا ہے۔دانت نکالنے والے ڈرون میں کیمرہ بھی لگا ہوتا ہے جو اس سارے عمل کی ویڈیو بنا لیتا ہے۔آریانا پہلی بچی نہیں جس کا دانت ڈرون سے نکالا گیا ہو۔ اس سے پہلے کئی بچوں کے دانت نکالنے کے لیے ڈرون، موٹر سائیکل اور کاروں کا استعمال بھی کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu