ان بیانات کو پڑھ کر آپکو ڈونلڈ ٹرمپ کے پاگل ہونے پر یقین آجائے گا

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 19:21

ان بیانات کو پڑھ کر آپکو ڈونلڈ ٹرمپ کے پاگل ہونے پر یقین آجائے گا
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کا مزاحیہ ترین اور شیطانی دماغ رکھنے والا شخص ہے۔حال ہی میں اس کے مسلمانوں کے خلاف بیانات نے جہاں اس کے اندر کی خباثت کو ظاہر کیا وہیں اس کے چہرے سے کئی پردے بھی ہٹا دئیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ”نظر کرم“ صرف مسلمانوں تک محدود نہیں۔ اس سے سب لوگ ہی ناخوش ہیں، یہی بیانات اس کے بطور امریکی صدارتی امیدوار کے انتخاب میں کھڑے ہونے کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ بن گئے ہیں۔

اگر آپ اس سے واقف نہیں تو ذیل میں اس کے بیانات پڑھ کر اس کی ذہنیت کا بہتر طور پر اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے بارے میں کہا کہ امریکا میں مسلمانوں کا داخلہ مکمل طور پر بند ہونا چاہے۔ اس نے کہا کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر اس وقت تک پابندی ہونی چاہیے جب تک ہم سمجھ نہیں لیتے کہ اصل مسئلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سےپہلے اس نے کہا تھا کہ امریکا میں مسلمانوں کو ہروقت اپنا شناختی بیج لگا کر رکھنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاجرین خاص طور پر میکسیکو کے مہاجرین کے بارے میں کہا کہ انہیں اپنے ملک میں نہیں آنے دینا چاہیے۔ میکسیکو کی سرحد پر ایسی دیوار بنانی چاہیے جو کوئی عبور نہ کر سکے۔ اس نے کہا کہ میکسیکو والے اپنے بہترین افراد کی بجائے ایسے افراد کو ہمارے ملک میں بھیج رہے ہیں، جن کے اپنے مسائل ہیں اور وہ اپنے مسائل ہمارے ملک میں لے آتے ہیں۔

اس نے کہا کہ میکسیکو والے ہمارے ملک میں منشیات لے کر آتے ہیں، وہ جنسی اور دیگر بہت سے جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں ایک عظیم دیوار بناؤں گا۔ کوئی دوسرا مجھ سے اچھی دیوار نہیں بنا سکتا، میرا یقین کرو میں بہت کم خرچ میں دیوار تعمیر کروں گا۔ اس نے کہا میں اپنی جنوبی سرحد پر ایک عظیم دیوار تعمیر کروں گا اور میکسیکو سے اس دیوار کی قیمت وصول کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لیے دولت کی اہمیت نہیں۔اس نے کہا کہ میری خوبصورتی یہ ہے کہ میں امیر ہوں۔ • اس نے دوسرے لوگوں کے بارے میں بتایا جن کے نزدیک دولت اہم ہے۔ • ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اس کے والدین اسے متاثر کن شخصیت کا مالک کہتے تھے۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے بارے میں کہا کہ جب یہاں جہاز سے اترتے ہیں تو زبان ایسی ہوتی ہے جیسی تیسری دنیا کے کسی ملک کی ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کے بارے میں کہا کہ جب وہ اپنے شوہر کو مطمئن نہیں کر سکتی تو پورے امریکا کو کیسے کرے گی۔ • اس نے اپنے بالوں کے بارے میں بتایا کہ یہ بالکل اصل ہیں۔ • سینیٹر جان مکین کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ 23 دفعہ مختلف مشن پر ویتنام گیا۔اس کے بعد اس کا جہاز گرادیا گیا اور وہ ایک جنگی قیدی بن گیا۔ اس نے کہا کہ جان مکین ایک ہیرو نہیں بلکہ وہ ہیروتھا، کیونکہ وہ پکڑا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگ میں نہ پکڑے جانے والے لوگ اچھے لگتے ہیں۔ • الیکشن میں اپنی فتوحات کے حوالے سے اس نے کہا کہ اگر ایک دفعہ آپ لوگوں نے مجھے منتخب کر لیا تو میں اتنی فتوحات دوں گا کہ آپ فتوحات سے بور ہو جاؤ گے۔ • ڈونلڈ ٹرمپ گلوبل وارمنگ کو چینی سازش سمجھتا ہے۔ • وہ اپنے آپ کو ماحولیاتی سائنسدان بھی سمجھتا ہے۔ • وہ خود کو ونڈ ٹربائن کا ماہر بھی سمجھتا ہے۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی کے متعلق کہا کہ اگر ایوانکا ٹرمپ میری بیٹی نہ ہوتی تو ہم ڈیٹ پر جا رہے ہوتے۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوبامہ کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ جعلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu