حیرت انگیز جڑواں بچے، جن کی پیدائش تو ساتھ ہوئی مگر عمر ۔۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 5 جنوری 2016 00:16

حیرت انگیز جڑواں بچے، جن کی پیدائش تو ساتھ ہوئی مگر عمر ۔۔۔۔

سان ڈیاگو، امریکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2016ء) سان ڈیاگو میں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے ایک جوڑے کو حیرت انگیز اعزاز حاصل ہے۔ دونوں کی پیدائش میں تو چند منٹوں کا فرق ہے مگر دونوں ہی مختلف سالوں میں پیدا ہوئے۔ ماریبل اور لوئیس ویلنسیا کے ہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سے ایک نئے سال کی شام 11بجکر 59 منٹ پر پیدا ہوا جبکہ دوسرا نئے سال میں 12بج کر 2 منٹ پرپیدا ہوا۔

3 منٹ کی یہ دوری دونوں کے بیچ ایک سال کا فرق بن گئی۔

(جاری ہے)

اب ایک کی پیدائش کا سال 2015 ہے جبکہ دوسرے کی پیدائش کا سال 2016۔ جڑواں بچوں میں ایسا شاذوناز ہی ہوتا ہے کہ وہ سال کی تبدیلی کے لمحے میں پیدا ہوں۔ہسپتال کی ایک نرس نے بتایا کہ اس نے اپنی 34سالہ سروس میں ایسا واقعہ نہیں دیکھا۔ بچوں کی ماں ماربیل کا سی سیکشن آپریشن 6جنوری کو ہونا تھا مگر اس کی ڈاکٹر نے اسے کہا کہ جس قدر جلد ہوسکے آپریشن کرا لے۔دونوں بچے، جن کے نام جائیلین اور لوئس ہیں، مکمل صحت مند ہیں۔ بچوں کے پاپ نے کہا کہ میں جڑواں بچوں کی توقع نہیں کر رہا تھا مگر ایک لڑکا اور لڑکی اس کے لیے رحمت ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu