ای بک ریڈر کا آرڈر دینے والے کو رسولی کے نمونے مل گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 13 جنوری 2016 00:08

ای بک ریڈر کا آرڈر دینے والے کو رسولی کے نمونے مل گئے

برسٹل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2016ء)ایک برطانوی شخص ، جس نے کنڈل ای بک ریڈر کا آرڈر دیا تھا، کو ای بک ریڈر کی بجائے رسولی کے نمونے مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق برسٹل سے تعلق رکھنے والے جیمز پوٹن نے کنڈل ای بک ریڈر کا آرڈر دیا مگر فیڈایکس کورئیر نے اسے رسولی کےنمونے لا دئیے۔

(جاری ہے)

حیرت انگیز طور پر باکس کے باہر جیمز کا ہی نام لکھا تھا مگر باکس کے اندر ای بک ریڈر کی بجائے میڈیکل کٹ موجود تھی، جو غالباً کسی ہسپتال کو بھیجی گئی تھی۔

جیمز کا کہنا ہے کہ اس نے فیڈایکس سے رابطہ کر کے رسولی کے نمونے واپس اٹھانے کا کہا تھا مگر فیڈایکس نے کئی دنوں تک انہیں واپس نہیں اٹھایا۔ جیمز نے بی بی سی کو بتایا کہ کئی دن بعد رسولی کے یہ نمونے اس کی اصل منزل تک پہنچانے کےلیے اٹھائے گئے۔ اس کے کچھ دن بعد فیڈایکس نے جیمز کا کنڈل ڈھونڈ کر اسے واپس کر دیا۔ فیڈایکس کا کہنا ہے کہ ہم اس غلطی پر شرمندہ ہیں اور اپنے سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu