اکاؤنٹ کھلوانے کے پیسے نہیں؟ نہ کھلوائیں، مگریہ حرکت کبھی نہ کریں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 14 جنوری 2016 00:01

اکاؤنٹ کھلوانے کے پیسے نہیں؟ نہ کھلوائیں، مگریہ حرکت کبھی نہ کریں

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2016ء)سٹیو لیون جونیئر کا تعلق فلوریڈا سے ہے۔ وہ بنک آف امریکا کی ایک برانچ میں اپنا اکاؤنٹ کھلوانے گیا، کیشئر نے اسے بتایا کہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے کم از کم 25 ڈالر جمع کرانے ضروری ہیں، جو سٹیو کے پاس نہیں تھے۔

(جاری ہے)

اس مسئلے کو آسان طریقے سے حل کرنے کےلیے اس نے بنک ہی لوٹ لیا۔ بنک لوٹنے کے کچھ دیر بعد ہی سٹیو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی شیرف کے مطابق سٹیو بنک لوٹنے کے بعد ہاتھ میں ہی نوٹ گنتا ہوا گلی میں پیدل فرار ہوگیا۔ سٹیو کو جب گرفتار کیا گیا تو اس کی جیب سے اتنی ہی رقم برآمد ہوئی جتنی اس نے ہتھیائی تھی۔ سٹیو پر صرف ایک الزام، یعنی بغیر ہتھیار بنک لوٹنا، عائد کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu