بیوی کی نگہداشت کے لیے شوہر اپنی پریمیکا کو بُلا لایا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 14:41

بیوی کی نگہداشت کے لیے شوہر اپنی پریمیکا کو بُلا لایا

سری لنکا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء): حاملہ بیوی کی نگہداشت کے لیے ایک شخص اپنی معشوقہ کو ہی بُلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق حاملہ بیوی کو اسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹرز نے مذکورہ شخص کو بتایا کہ مریض کی سر جری ہو گی اور ایسے میں انہیں مکمل نگہداشت کے لیے کیس کی ضرورت ہو گی۔ ڈاکٹرز کی اتنی بات سُن کر ہی شوہر نے ڈاکٹرز کو یقیقن دلایا کہ وہ ایک ایسی خاتون کا جانتا ہے جو میری بیوی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔

(جاری ہے)

بیوی نے جب اپنے شوہر کی یہ بات سُنی تو شوہر کے افئیر سے متعلق شک یقین میں بدل گیا اور اپنے کزنز کو فون پر ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ کچھ دیر بعد جب شوہر اپنی معشوقہ کے ہمراہ اسپتال پہنچا تو بیوی کے کزنز بھی موقع پر موجود تھے جنہوں نے اس شخص اور اس کی معشوقہ کو مارا پیٹا۔ اس واقعہ کے فوری بعد ہی پولیس کو طلب کر لیا گیا ۔ پولیس نے حاملہ عورت کے کزنز کو گرفتار کر لیا۔ جس کے تھوڑی دیر بعد ہی پولیس نے ان کو رہا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام معاملہ قانونی چارہ جوئی سے حل کیا جائے۔

Browse Latest Weird News in Urdu