چینی انٹرنیٹ صارفین نے کینسر کے مریض 8سالہ امریکی بچے کی خواہش پوری کر دی

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:57

چینی  انٹرنیٹ صارفین نے  کینسر کے مریض 8سالہ امریکی بچے کی خواہش پوری کر دی

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری2016ء)کینسر کے مریض 8سالہ امریکی بچے ڈورین کی زندگی کا چراغ گل ہونے میں چند ہفتے ہی باقی ہے۔ڈورین کی خواہش ہے کہ مرنے سے پہلے وہ ساری دنیا میں مشہور ہوجائے۔یہ خواہش چین پہنچی تو انٹر نیٹ کے چینی صارفین نے اس کا بھرپور جواب دیا۔ہزاروں چینی دیوار چین اور دوسرے مقامات پر ڈورین کی ہمت بندھانے کے لیے اس کے لیے تصاویر بنوا رہے ہیں۔

ایسی تمام تصاویر میں لوگوں نے خوبصورتی سے ڈیزائن کیا ہوا ایک پلے کارڈ پکڑا ہوتا ہے، جس پر ہیش ٹیگ #D-Strong لکھا ہوتا ہ۔ 10 جنوری کو ڈورین کے باپ نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد ڈورین دنیا بھر خاص کر چین میں کافی مشہور ہوگیا۔چین میں فیس بک تک رسائی بلاک ہے تاہم بہت سے صارفین نے فیس بک تک رسائی کر کے اس کے باپ کی پوسٹ پر کمنٹ کیے۔

(جاری ہے)

چینی فیس بک ویبو پر بنا ڈورین کا صفحہ بھی کافی مقبول ہے۔ ڈورین کی کہانی کچھ یوں ہے کہ اسے 4سال کی عمر میں چوتھی سٹیج کا Alveloar Rhabdomyosarcoma یا اے آر ایم ایس کینسر تشخیص ہوا۔ 2012تک ڈورین کی 6 سرجری، 53 ریڈی ایشن ٹریٹمنٹ اور 54 ہفتوں کی کیموتھراپی کے علاوہ بے شمار خون کے ٹرانسپلانٹ ہوچکے تھے۔2012 میں ہسبرو چلڈرن ہاسپیٹل کے ڈاکٹروں نے جب ٹیومر کی بڑھوتری نہ دیکھی تو اس کا علاج ختم کر دیا۔

جون 2013 میں ڈورین کے جسم میں 2 نئے ٹیومر نشوونما پا چکے تھے، جس کے بعد پھر سے ریڈی ایشن ٹریٹمنٹ اور کیموتھراپی کی روٹین شروع ہوگئی۔اس نئے سال کے پہلے دن ایم آر آئ سے پتہ چلا کہ کینسر اس کی ریڑھ کی ہڈی اور دماغ تک پہنچ گیا ہے۔ڈورین اور اس کی فیملی کے پاس دو ہی راستے تھے۔ وہ ڈورین کا علاج کراتے رہتے ، جس سے ڈورین کی زندگی چند ہفتے بڑھ جاتی یا پھر وہ اسے گھر لے جاتے اور اس کے ساتھ خوب وقت گذارتے ۔ انہوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا۔ ڈورین کا کہنا ہے کہ جنت میں جانے سے پہلے میں اتنا مشہور ہونا چاہتا ہوں جتنا ہو سکتا ہوں۔ ڈورین کی فیملی کو یقین تھا کہ ایسا صرف شوشل میڈیا سے ہی ہوسکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu