ساحل سمندر سے پالتو جانور کی گندگی صاف نہ کرنے پر مالک کو بھاری جرمانہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 18 جنوری 2016 14:18

ساحل سمندر سے پالتو جانور کی گندگی صاف نہ کرنے پر مالک کو بھاری جرمانہ

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جنوری2016ء)برطانوی عدالت نے پالتو کتے کے مالک کو ساحل سمندر سے کتے کے کیے کرائے کو صاف نہ کرنے پر بھاری جرمانہ کردیا ہے، جس کے بعد امید ہے کہ وہ کبھی اپنے پالتو کتے کو لے کر ساحل پر نہیں جائے گا۔ 68سالہ کیون واچ نے اپنے کتے کو، جب وہ اسے ساحل پر ٹہلا رہا تھا، پلاسٹک بیگ نہیں باندھا ہوا تھا۔ ایسے میں کتے نے ساحل کو ہی گل و گلزار کر دیا۔

کیون کے کتے کی یہ ساری کاروائی کونسل کے ڈاگ ویلفیئر آفیسر کی نظروں سے اوجھل نہ رہ سکی۔ کونسل کے آفیسر نے کیون کو ساحل سے اُس کے کتے کی گندگی صاف کرنے کو کہا مگر کیون نے انکارکر دیا۔کیون نے آفیسر کو اپنا نام اور پتا بتانے سے بھی انکار کر دیا۔ کونسل نے کیون پر مقدمہ کر دیا۔عدالت نے ہینڈراوانا لین، بولینگے کے کیون کو 1880 پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

اس رقم میں جرمانہ اور کونسل کی اخراجات شامل ہیں۔ کیون چاہتا تو ساحل کی صفائی کر کے یا پہلے سے طے شدہ 80پاؤنڈ کا جرمانہ ادا کر کے بھاری جرمانے سے بچ سکتا تھا مگر اس نے دونوں سے انکار کر دیا ، جس پر عدالت نے اسے بھاری جرمانہ کر دیا۔ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مقدمے سے پالتو جانوروں کے چند غیرذمہ داران مالکان کو پیغام چلا جائےگا کہ اگر آپ اسی طرح غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کریں گے تو عدالت آپ کو جرمانہ کر دے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu