نئے کیمیائی عنصر کا نام برطانوی راک سٹار کے نام پر رکھا جائے۔ نئی پٹیشن دائر

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 19 جنوری 2016 23:57

نئے کیمیائی عنصر کا نام  برطانوی راک سٹار کے نام پر رکھا جائے۔ نئی پٹیشن دائر

یارک، انگلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2016ء) برٹش ہیوی میٹل بینڈ موٹر ہیڈ کے شائقین نے چینج ڈاٹ آرگ پر ایک پٹیشن دائر کی ہے۔ شائقین کے اس گروپ کا مطالبہ ہے کہ نئی دریافت ہونے والی چار دھاتوں میں سےایک دھات کا نام 28دسمبر کو وفات پانے والے لیمی کلمسٹر(Lemmy Kilmister) کے نام پر رکھا جائے۔ اس پٹیشن میں انٹرنیشنل یونین آف پیور اینڈ اپلائیڈ کیمسٹری کو کہا گیا ہے کہ وہ نئی دریافت ہونے والی دھات کا نام لیمیم(Lemmium) رکھیں۔

(جاری ہے)

کن ڈوروسے ، جویونیورسٹی آف لیور پول میں طبیعات کا پروفیسر اور موٹرہیڈ کا فین ہے، بھی اُن 40ہزار سپورٹرز میں شامل ہے جنہوں نے اس پٹیشن پر دستخط کیے ہیں۔ کن ڈوروسے نے اپنی پٹیشن کی چند خامیاں بھی بیان کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کیمیائی عنصر کے نام اُن کی خصوصیات، اُن سے منسوب دیومالائی کہانیوں، معدنی نوعیت، جگہ یا دریافت کرنے والے سائنسدان کے نام پر رکھے جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے لیمی ان وجوہات میں سے کسی پر بھی پورا نہیں اترتا۔کن ڈوروسے نے آئی یو پی اے سی پر زور دیا کہ وہ کیمیائی عناصر کے نام رکھنے کے حوالے سے اپنے اصولوں کو مزید وسعت دے۔

Browse Latest Weird News in Urdu