دبئی میں پالتو شیر قید سے بھاگ نکلا، شہر میں شدید خوف و حراس

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 00:12

دبئی میں پالتو شیر قید سے بھاگ نکلا، شہر میں شدید خوف و حراس
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء)دبئی میں پالتو شیر قید سے بھاگ نکل کر شہر میں شدید خوف و حراس پھیلا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دبئی میں محکمہ وائلد لائف نے شہر کی گلیوں میں کھلے عام گھوم رہے شیر کو پکڑ کر قید کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ شیر کسی شہری کی جانب سے پالا گیا تھا جو کسی طرح سے قید سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ قید سے بھاگ نکلنے کے بعد شیر کھلے عام گلیوں میں گھومنے لگا جس سے شہریوں میں شدید خوف و حراس پھیل گیا۔ تاہم محکمہ وائلڈ لائف نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شیر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ واضح رہے دبئی میں شیر کو پالنے پر پابندی عائد ہے تاہم اس کے باوجود مقامی لوگوں کی جانب سے اس قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu