گراؤنڈفورس ون۔ زمینی سفر کے لیے صدر امریکا کی خصوصی بس کی چند خصوصیات

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 27 جنوری 2016 00:12

گراؤنڈفورس ون۔ زمینی سفر کے لیے صدر امریکا کی خصوصی بس کی چند خصوصیات

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2016ء)صدر امریکا کے پاس محفوظ سفر کے لیے آپشنز کی کمی نہیں۔ ائیر فورس ون اور میرین ون سے لیکر کاڈیلک ون تک صدر امریکا کے پاس بہترین سفری ذرائع ہیں۔ ان میں حالیہ اضافہ گراؤنڈ فورس ون ہے۔ صدر امریکا کے زمینی سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اس ہتھیار بند بس کو صدراتی بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس بس کی چند اہم خصوصیات کچھ اس طرح ہیں۔
· صدر امریکا کےلیے بنائی گئی 45 فٹ لمبی اس بس کو سیکرٹ سروس نے ڈیزائن کیا ہے۔
· کاڈیلک(Cadillac) ون کی طرح گراؤنڈ فورس ون کو بھی جیٹ بلیک پینٹ کیا گیاہے۔
· سیکرٹ سروس نے گراؤنڈ فورس ون اور اس کے ساتھ دو بسوں کو1.1 ملین ڈالر فی بس کے حساب سے خریدا ہے۔
· گراؤنڈ فورس ون خریدنے سے پہلے جب بھی صدر امریکا کو بس کی ضرورت ہوتی تھی، سیکرٹ سروس ہر دفعہ کرایے پر بس حاصل کر کےا س میں ہتھیار نصب کر کے اسے محفوظ بناتی تھی۔

(جاری ہے)


· بس میں صدر امریکا کے لیے ایک خصوصی محفوظ کیبن بھی بنایا ہے۔ یہ گاڑی فلیٹ ٹائروں کے ساتھ بھی دوڑسکتی ہے۔گاڑی کے بنانے میں خصوصی شیشہ استعمال کیا گیاہے۔
· گراؤنڈ فورس ون میں آگ بجھانے کا نظام بھی ہے اور کیمیکل حملے سے نپٹنے کے لیے آکسیجن ٹینک بھی۔ صدر امریکا کے زخمی ہونے کی صورت میں بس میں احتیاطً صدر امریکا کے خون کے گروپ کی بوتلیں بھی رکھی گئی ہیں۔


· حفاظتی اقدامات کے علاوہ بس میں تمام دفتر ی آلات بشمول فونز، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور انٹرنیٹ موجود ہیں۔
· گراؤنڈ فورس ون کو ایک خصوصی طور پر منتخب کردہ ڈرائیور چلاتا ہے۔
· گراؤنڈ فورس کے ایک سامنے کے شیشے کے علاوہ تمام چیزوں پر رنگ کر دیا گیا ہے۔ سامنے والے شیشے سے صدر امریکا لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا سکتے ہیں۔
· وائٹ ہاؤس کے ایک ملازم کے مطابق گراؤنڈ فورس ون کی نشت گاہ میں کیپٹن چیئرز اور کاوچز نصب کیے گئے ہیں ۔

Browse Latest Weird News in Urdu