آپ اپنی بلی کی تلاش میں کتنا ڈرائیو کر سکتے ہیں؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 28 جنوری 2016 12:41

آپ اپنی بلی کی تلاش میں کتنا ڈرائیو کر سکتے ہیں؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2016ء)ہیمی نام کی ایک بلی کو اس کے مالک نے تلاش کر ہی لیا۔ نارتھ ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والا ہیمی کا مالک اسے 1700 میل ڈرائیورنگ کر کے واپس لایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روبرٹ کونل نے اپنی بلی کو پانے کے لیے بسمارک سے کراوین کاؤنتی، نارتھ کیرولینا تک ڈارائیورنگ کی اور جانوروں کے ایک تحفظی مرکز سے اسے حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

روبرٹ کا کہنا ہے کہ برف کے طوفان کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہوگئیں تو اس نے خود ڈرائیو کر کے اپنی بلی کا واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ روبرٹ اور اس کی بیوی نارتھ کیرولینا میں رہتے تھے۔ ہیمی انہیں 2009 میں ملی مگر 2011 میں غائب ہوگئی۔اس کے بعد یہ فیملی نئی ملازمت ملنے پر بسمارک میں منتقل ہوگئی۔ ہیمی پچھلے ہفتے واپس ملی تو ایک آفیسر نے اس کے گلے میں پڑی مائیکروچپ کی بدولت روبرٹ کا پتہ ڈھونڈ لیا۔ روبرٹ کا ایک دوست ہوائی جہاز سے بلی کو اس کے پاس پہنچانے کے لیے تیار ہوا مگر برفانی طوفان آگیا جس کی وجہ سے روبرٹ نے خود 1700 تک ڈرائیونگ کی اور بلی واپس لے آیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu