بے گھر شخص نے سردی سے بچنے کے لیے عمارت کو آگ لگا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 فروری 2016 00:00

بے گھر شخص نے سردی سے بچنے کے لیے عمارت کو آگ لگا دی

نیواورلینز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2016ء)بظاہر بے گھر نظر آنے والے 25 سالہ شخص کو سردی سے بچنے کے لیے ایک عمارت کو آگ لگانے پر گرفتار کر لیا گیاہے۔نیواورلینز کی کینال سٹریٹ پر واقع عمارت کے خالی حصے میں لگائی گئ آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ڈارین ڈینلے کو پولیس لائنز عبور کرنے اور آگ لگانے کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فائر چیف کےمطابق مسٹر ڈینلے نے خود کو گرمی پہنچانے کےلیےآگ لگائی، جو عمارت میں پھیل گئی۔دو گھنٹے تک آگ لگنے کا پتہ بھی نہ چل سکا۔ جب آگ نے ایک کھڑکی کولپیٹ میں لیا تو باہر والوں کو آگ کے بارے میں معلوم ہوا۔آگ نے چار منزلہ عمارت کے ساتھ قریبی عمارتوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔آگ بجھانے والے عملے نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

Browse Latest Weird News in Urdu