جانتے ہیں گوگل ڈاٹ کام نے اپنا ڈومین واپس لینے کے لیے طالب علم کو کتنی ادائیگی کی؟ رقم وہم وگمان میں نہیں آسکتی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 3 فروری 2016 12:29

جانتے ہیں گوگل ڈاٹ کام  نے اپنا ڈومین واپس لینے کے لیے طالب علم کو کتنی ادائیگی کی؟ رقم وہم وگمان میں نہیں آسکتی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری2016ء)کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل نے اپنا ڈاٹ کام ڈومین واپس پانے کےلیے طالب علم کو کتنی ادائیگی کی۔ یہ رقم یقیناً آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگی۔اگر ایک کروڑوں اور اربوں ڈالر سوچ رہے ہیں تو آپ اب بھی اصل رقم کے نزدیک نہیں پہنچے۔ ایک طالب علم ، جس نے پچھلے ساتھ ستمبر میں گوگل ڈاٹ کام ڈومین کو خریدا اور ایک منٹ تک اس کا مالک بنا رہا ، کو گوگل نے اپنا ڈومین واپس پانے کے لیے 6006.13 ڈالر (6ہزار6 ڈالر13 سینٹ) ادا کرنے کا فیصلہ کیا ۔

12 ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد یہ رقم کچھ زیادہ بری نہیں تھی۔ پچھلے سال ستمبر میں ایک طالب علم ویڈ، جو 2007 سے 2012 تک گوگل میں اکاؤنٹس کے شعبے میں کام کرتا رہا تھا، نے گوگل ٹریکر کو ٹریک کرتے ہوئے گوگل ڈاٹ کام خرید لیا۔

(جاری ہے)

یہ خریداری صرف 12 ڈالر میں سرانجام پائی۔ اس کے بعد ویڈ نے گوگل کو اپنی خریداری کے متعلق آگاہ کیا مگر گوگل نے، جس کا سینکڑوںارب ڈالر کا کاروبار گوگل ڈاٹ کام پر ہی منحصر ہے، ایک منٹ کے بعد اس کی خریداری کو منسوخ کردیا۔

گوگل نے ویڈ کو 6006.13 ڈالر کی ادائیگی اپنے سیکورٹی انعامی پروگرام کے تحت کی ہے، اس پروگرام کے تحت گوگل کو اس کی خامیاں بتا کر انعام حاصل کیا جا سکتا ہہے۔ گوگل کے مطابق کسی کا گوگل ڈاٹ کام ڈومین خرید لینا سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔ مذکورہ طالب علم نے گوگل سے درخواست کی ہے کہ یہ انعامی رقم اسے دینے کی بجائے بھارت کی ایک این جی او آرٹس آف لیونگ انڈیا فاؤنڈیشن کو دے دیا جائے۔گوگل نےطالب علم کے جذبے سے متاثر ہوکر انعامی رقم کو دوگنا یعنی 12012.26 ڈالرکر کے این جی او کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu