ایسی انوکھی فلائٹ تو دنیا کے خوش قسمت ترین مسافروں کو ملتی ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 4 فروری 2016 13:20

ایسی انوکھی  فلائٹ تو دنیا کے خوش قسمت ترین مسافروں کو ملتی ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری2016ء)ایک خوش نصیب چینی مسافر لڑکی اس وقت حیران رہ گئی، جب اسے معلوم ہوا کہ وہ اس جہاز کی واحد مسافر ہے۔یہ فلائٹ برف کے طوفان کی وجہ سے 10گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی، جس پر جہاز کے مسافروں نے اپنے جہاز تبدیل کر لیے مگر زینگ نام کی مسافر جہاز کے چلنے کا انتظار کرتی رہی ۔زینگ اپنی چھٹیوں میں چائنا ساؤدرن ائیرلائن کی پرواز سی زیڈ 2733 میں گوانگزو سے اپنے گھر ووہان، ہوبی جا رہی تھی کہ جہاز تاخیر کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

10گھنٹے بعد جب وہ جہاز میں سوار ہوئی تو فلائٹ اٹینڈنٹ سے اسے بتایا کہ یہ ایک چارٹرڈ فلائٹ ہے۔ اس کا مطلب تھا کہ زینگ اس جہاز کی واحد مسافر ہےا ور وہ پورے جہاز میں جہاں چاہے بیٹھ سکتی ہے۔ فلائٹ کے دوران اٹینڈنٹ نے زینگ کے ساتھ تصاویر لیں اور زینگ نے پائلٹ کو مالٹے کھلائے۔ رات دو بجے جہاز خیریت سےاپنی منزل مقصود تک پہنچ گیا۔زینگ کو جو شٹل بس جہاز سےٹرمنل تک لائی وہ بھی بالکل خالی تھی۔ زینگ سے اپنی زندگی کے انوکھے سفر کی تصاویر کو چینی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ سینا ویبو پر شیئر کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu