چڑیا گھر میں انوکھے زیبرے کے فرار کی انوکھی ریہرسل

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 فروری 2016 23:59

چڑیا گھر میں انوکھے زیبرے کے فرار کی انوکھی ریہرسل

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری۔2016ء)ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر میں ایک انوکھی ریہرسل ہوئی۔ اس ریہرسل کے دوران چڑیا گھر کی ملازمہ نے زیبرے کا لباس زیب تن کیا اور اپنے پنجرے سے فرار ہوگئی۔ چڑیا گھر کے دیگر ملازموں نے اسے پکڑکر واپس اس کے پنجرے میں پہنچادیا۔ یوینو چڑیا گھر میں انتظامیہ نے زلزلے کےد وران مفرور زیبرے کو پکڑنے کی مشق کی۔

یہ زیبرا اصل میں چڑیا گھر کی 27 سالہ ملازمہ یومی تامورا تھی، جو زلزلے کے بعد اپنے پنجرے سے بھاگ گئی۔

(جاری ہے)

اس مشق کے دوران ایک شخص کو مصنوعی طور پر زخمی کیا گیا اور دوسرا دل کا مصنوعی دورہ پڑنے سے زمین پر گر گیا۔اس مشق کی ویڈیو کے مطابق مفرور زیبرے کو چڑیا گھر کی انتطامیہ نے گھیرا اور اسے بے ہوش کرنے والی گن سے بے ہوش کر دیا ۔ اس کے بعد انتظامیہ نے اسے پک اپ ٹرک میں لوڈ کر کے اس کے پنجرے میں واپس پہنچا دیا۔ اس چڑیا گھر میں جانوروں کے فرار اور دوبارہ پکڑنے کی مشقیں عام بات ہے تاہم ان مشقوں میں اصل جانوروں کی بجائے ملازمین کو ہی جانوروں کا لباس پہنچایا جاتا ہے۔ اس چڑیا گھر میں پچھلی مشق ایک مفرور چیتے کو پکڑنے کی ہوئی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu