والدین کے لیے اب بچوں پر نظر رکھنا آسان ۔۔۔ نجی کمپنی نے ایک شاندار گھڑی متعارف کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 12:18

والدین کے لیے اب بچوں پر نظر رکھنا آسان ۔۔۔ نجی کمپنی نے ایک شاندار گھڑی متعارف کروا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء): والدین اپنے بچوں کو لے کر اکثر ہی پریشان رہتے ہیں لیکن یو فون کمپنی نے والدین کی اس پریشانی کو ختم کرنے کے لیے ایک شاندار گھڑی متعارف کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس گھڑی کی مدد سے والدین نہ صرف اپنے بچوں پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ ان کی نقل و حرکت اور ان کی لوکیشن کا بھی پتا لگا سکیں گے۔

(جاری ہے)

گھڑی پر لگے ایک نمبر کو پریس کرنے سے موبائل میں موجود ایپلی کیشن میں فیڈ کیے گئے تین نمبرز پر خود ہی خال چلی جائے گی جس سے ہنگامی صورتحال یا خطرے کے دوران بچے کی لوکیشن کا پتہ لگا کر بچے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

اس گھڑی کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ بچے کی مطلوبہ جگہ کے گرد ایپلی کیشن ہی میں ایک باڑ بنا دی جاتی ہے، جس کے بعد اگر بچہ مطلوبہ جگہ سے باہر جاتا ہے تو والدین کو فوری طور پر نوٹی فکیشن موصول ہو جاتا ہے۔ اس گھڑی کی مزید خصوصیات اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیے:

Browse Latest Weird News in Urdu